سیرت النبی ﷺ اور مطالعه سيرت كي اهميت
سیرت کی تعریف:
لغوی معنی:
لفظ سیرت
سار یسیر سے ماخوذ ہے جس کے معنی چلنے ہیں یعنی چلنا پھرنا ’ راستہ لینا’ رویہ یا
طریقہ اختیار کرنا’ روانہ ہونا ’ عمل پیرا ہونا’ وغیرہ۔سیرت کے معنی حالت ’ رویہ ’
طریقہ ’ چال ’ کردار’ خصلت اور عادت کے ہیں۔
سیرت /سیرۃ
کی جمع ‘‘سیر’’ آتی ہے۔ لفظ سیرت اہم شخصیات کی سوانح حیات اور اہم تاریخی واقعات
کے لئے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔مثلا سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا’ سیرت عمر فاروق وغیرہ۔
کتب فقہ
میں ‘‘السیر’’ جنگ اور قتال کے متعلق احکام کے لئے مستعمل ہے۔
قرآن کریم
میں لفظ ‘‘سیرۃ’’ صرف ایک دفعہ استعمال ہوا ہے جس کے معنی ‘‘حالت’’ کے ہیں۔سورۃ طہ
آیت نمبر ۲۱ میں ہے:"سنعيدها سيرتها الاولى"
یعنی اہم اس کو اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔
اصطلاحی معنی:
لفظ سیرۃ
اب اصطلاحی طور پر صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک زندگی کے جملہ
حالات کے بیان کے لئے مستعمل ہے۔جبکہ کسی اور شخصیت کی حالات زندگی کے لئے اس لفظ
کااستعمال اب تقریبا متروک ہو چکا ہے۔ اب اگر کسی دوسرے کے لئے استعمال کیا جائے
تو اس کے نام کے ساتھ اضافت کی صورت میں آتاہے مثلا سیرت علی المرتضی یا سیرت عمر
بن عبد العزیز وغیرہ۔
مطالعہ سیرت کی ضرورت و اہمیت
ہر اس
شخص کے لئے جو دین اسلام کا مطالعہ کرنا’ اس کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چاہتاہے
سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ اہل اسلام کے لئے سیرت کا مطالعہ از
حد ضروری ہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کی روشنی میں اپنی زندگی
گزار سکیں۔ اس سلسلے میں درج ذیل نکات قابل ذکر ہیں:
۱۔ آپ ﷺ کی زندگی
تمام لوگوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے:
اسوه
حسنه هونے كاتقاضا يه هے كه آپ ﷺ كي زندگي كا مطالعه كيا جائے، آپ كے شب و روز كا
مطالعه كيا جائے تاكه هم بھي اپني زندگي آپ ﷺكي سيرت روشني ميں گزاريں۔
۲۔ اطاعت رسول
کا حکم ہے اور یہ آپ کی سیرت کا مطالعہ کیئے بغیر ممکن نہیں:
الله
تعالي نے قرآن كريم ميں جا بجا الله تعالى كي اطاعت كے ساتھ اپنے رسول كي اطاعت كا
بھي حكم ديا هے، اور آپ ﷺ كي اطاعت اس وقت تك ممكن نهيں جب تك هميں آپ كي سيرت طيبه
كے متعلق علم نه هو، آپ كے شب و روز كي معمولات كا علم نه هو اس لئے ضروري هے كه
آپ ﷺكي سيرت كا مطالعه كيا جائے تاكه آپ كے معمولات كے بارے ميں جان سكيں۔
۳۔ اتباع رسول
کا حکم:
رسول
كريم ﷺ كي اتباع اور پيروي كرنے كا الله تعالى نے حكم ديا هے اور آپ كي اتباع كو
حصول محبت الهي كا ذريعه قرار ديا هے جيسا كه ارشاد رباني هے: قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله و يغفر لكم ذنوبكم (آل عمران:31) يعني كهه ديجئے (اے محمدص) اگر تم الله سے محبت
كرتے هو تو ميري اتباع كرو الله تم سے محبت كرے گا اور تمهارے گناه بخش دے گا,
اتباع رسول كا تقاضا هے كه آپ كي سيرت كا مطالعه كيا جائے تاكه پوري طرح آپ ﷺ كي اتباع كر سكيں۔
۴۔ فہم قرآن کے
لئے سیرۃ کا مطالعہ:
قرآن كو
سمجھنے كے لئے بھي آپ ﷺ كي سيرت طيبه كا مطالعه ضروري هے اس لئے كه قرآن ميں جو احكام
بيان هوئے هيں ان كو آپ ﷺنے عملي زندگي ميں كر كے دكھايا هے، اس لئے فهم قرآن سيرت
كي روشني ميں هي ممكن هے، اگر سيرت نبوي كو مد نظر نه ركھا جائے تو لوگ قرآن كو
سمجھ نهيں سكتے۔
۵۔ سیرت النبی
قرآن کی علمی تفسیر و تشریح:
سيرت
النبي ﷺ قرآن كي عملي تفسير و تشريح هے،
قرآن ميں جتنے احكام بيان هوئے هيں رسول كريم ﷺنے اپني حيات مباكه ميں ان پر عمل
كر كے دكھايا هے، مثلا قرآن ميں نماز
پڑھنے كا حكم متعدد بار آيا هے مگر نماز پڑھنے كا طريقه كهيں بھي ذكر نهيں كيا، جب
رسول كريم ﷺ نے نماز پڑھنے كا نه صرف طريقه بتايا بلكه يه حكم بھي ديا كه "صلوا كما رأيتموني اصلى" يعني تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نماز پڑھتے هوئے ديكھا
هے، اسي طرح زكوة ، حج اور ديگر احكام و معاملات هيں۔
۶۔ ماخذ شریعت:
سيرت
النبي ﷺ اسلامي شريعت كا دوسرا ماخذ هے، آپ ﷺ كي پوري زندگي ميں جتنے بھي احكام
بتائے هيں وه سب سيرت كے هي زمرے ميں آتے هيں اور اسلامي شريعت كے اصول و ضوابط هيں،
چنانچه قرآن مجيد كے بعد سيرت جيسے حديث يا سنت بھي كها جا تا هے اسلامي شريعت كا
ماخذ هے۔
۷۔ عمل بالقرآن
کے لئے مطالعہ سیرۃ:
جيساكه
پهلے بيان كيا جا چكا هے كه مطالعه سيرت اور حديث نبوي كو مانے بغير قرآن پر عمل
ممكن هي نهيں هے، قرآن مجيد ميں احكام عموما اجمالا بيان هوئے هيں جبكه ان كي تفصيل
حديث نبوي سيرت طيبه ميں بيان هوئي هيں، اس لئے اگر كوئي قرآن پر صحيح طور پر عمل
كرنا چاهتا هے تو اس كو لامحاله سيرت طيبه كا مطالعه كر كے اس كے مطابق عمل كرنا
پڑے گا۔
۸۔ انقلاب آفرین
تعلیمات سے آگاہی:
رسول
كريم ﷺ نے مختصر عرصه ميں نه صرف عرب سرزمين پر بلكه پوري دنيا ميں ايك انقلاب
برپا كر ديا هے ، اس انقلاب آفرين تعليمات
سے اسي وقت آگاهي هوتي هے جب كوئي سيرت نبوي ﷺ كا مطالعه كرتا هے، مستشرقين اور
غير مسلم اسكالرز آپ ﷺ كي سيرت كا اسي لئے مطالعه كرتے هيں كه وه ديكھيں كه اتنے
مختصر عرصے ميں ايك ايسے شخص نے جو كبھي كسي استاد كے پاس بيٹھ كر علم حاصل نهيں
كيا كيسے انقلاب برپا كر ديا كه آج بھي اس كے اثرات ساري دنيا ميں نه صرف موجود هے
بلكه رورز بروز بڑھ رهے هيں۔
۹۔ دعوی ایمان
کا تقاضا:
جو شخص ایمان کا دعوی کرتا ہے اس کو چاهئے کہ اپنے ایمان کو
مضبوط کرنے کے لئے سیرت طیبہ کامطالعہ کرے۔
۱۰۔ محبت رسول
کا تقاضا:
محبت
رسول ﷺكا تقاضا هے كه آپ ﷺ كي سيرت كا مطالعه كيا جائے، تاكه آپ ﷺ كي سيرت كے
مطابق هم اپني زندگي گزاريں، دنيا كا اصول
هے كه وه لوگ جو كسي شخصيت سے بهت زياده محبت كرتے هيں وه اس شخصيت كي زندگي كے
همه پهلو كا مطالعه كرتے هيں اور اس جيسي زندگي گزارنے كي كوشش كرتے هيں ۔
۱۱۔ علمی ترقی
کا ضامن:
مطالعه
سيرت النبي ﷺ انسان كو علم و دانش كے اعلى مدارج تك پهنچنے كي راه دكھاتا هے اور
علمي ترقي كا ضامن هے، حضرت محمد ﷺ كي حيات مباركه انسان كو هر پهلو ميں رهنمائي
فراهم كرتي هے چاهے وه علم حاصل كرنے كي اهميت هو يا تحقيق و جستجو كي ضرورت ، آپ ﷺ
نے تعليم و تربيبت كو خاصل اهميت دي اور معاشرے ميں علم كے فروغ كے لئے مضبوط
بنياديں فراهم كيں ، سيرت نبوي ﷺ كا مطالعه هميں بتاتا هے كه علم كا حصول محض دنياوي
ترقي كے لئے نهيں بلكه انسان كي روحاني اور اخلاقي بلندي كے لئے بھي ضروري هے جس
سے ايك ايسا معاشره تشكيل پاتا هے جو علم و آگهي كي روشني سے منور هو۔
۱۲۔ عالمی امن
کے لئے سیرت کا مطالعہ:
عالمي
امن كے لئے بھي سيرة النبي ﷺ كا مطالعه اهميت كا حامل هے،اس لئے كه نبي كريم ﷺ نے
اپني زندگي ميں انسانيت كے درميان محبت، رواداري، اور عدل و انصاف كے اصولوں كو
فروغ ديا ، آپ ﷺ نے امن كے قيام كے لئے اختلافات كو ختم كرنے بھائي چارے كي فضا قائم
كرنے مخالفين كےساتھ امن كا معاهده وغيره كركے يه تعليم دي هے كه عالمي طور پر امن
قائم كرنے ميں آپ كتني دلچسپي ركھتے تھے سيرت طيبه هميں سكھاتي هے كه معاشرتي اور
بين الاقوامي تعلقات كو مضبوط كرنے كے لئے برداشت، در گزر، اور دوسروں كے حقوق كي
پاسداري كرنا كتنا اهم هے ، اگر آج كے دور ميں دنيا سيرت نبوي ﷺ كي روشني ميں ان
اصولوں كو اپنائے تو جنگ و جدل ، نفرت اور انتها پسندي كا خاتمه ممكن هے اور دنيا
ميں حقيقي طور پر امن قائم هو سكتا هے۔
۱۳۔ حقوق کی
ادائیگی کے لئے سیرۃ کامطالعہ:
حقوق كي
ادائيگي كے لئے بھي سيرت النبي ﷺ كا مطالعه نهايت اهم هے اس لئے كه رسول كريم ﷺنے
نه صرف يه كه دوسروں كے حقوق مقرر كيا هے بلكه ان كي ادائيگي كے اصول و اهميت بھي بتادئيے
هيں ۔
۱۴۔ عائلی زندگی/گھریلو
زندگی کے مسائل اور سیرت کامطالعہ:
رسول
كريم ﷺنے گھريلو زندگي كو مثالي انداز ميں گزارنے كي عملي رهنمائي فراهم كي هے، آپ
ﷺ نے ازدواجي تعلقات، بچوں كي تربيت، والدين كے احترام، اور خاندان كے ديگر افراد
كے حقوق و فرائض كے حوالے سے واضح اور جامع تعليمات دي هيں، آپ ﷺ كي حيات مباركه هميں سكھاتي هے كه محبت،
بردباري، اور انصاف كے ساتھ گھر كے مسائل كو حل كيا جائے۔ حضرت محمد ﷺ نے اپني ازواج اور بچوں كے ساتھ نهايت بهترين
رويه اختيار كيئے ركھا اور شفقت، محبت اور احترام كو هر رشتے كي بنياد بنايا جيسا
كه آپ ﷺ كا ارشاد هے: "خيركم خيركم لاهله و انا خير لاهلي"، يعني تم ميں بهتر وه هے جو اپنے گھر والوں كے لئے بهترين هو
اور ميں اپنے گھر والوں كے ساتھ بهترين سلوك كرتا هوں۔
۱۵۔ اجتماعتی /
معاشرتی مسائل اور سیرت النبیﷺ:
اجتماعي
اور معاشرتي مسائل كے حل كے لئے سيرت طيبه سے رهنمائي لينا انتهائي اهم هے،
كيونكه نبي كريم ﷺنے ايك ايسا عادلانه اور
مساوي معاشره قائم كيا جو فلاح اور خير خواهي پر مبني تھا ۔ آپ ﷺ كي تعليمات نے معاشي نظام ميں انصاف ، حقوق كي
پاسداري اور استحصال كے خاتمے كو بنيادي اهميت دي، سيرت النبي ﷺ هميں سكھاتي هے كه
دولت كي منصفانه تقسيم ، تجارت ميں ايمانداري، اور كمزور طبقات كيك حمايت كے بغير
معاشرتي خوشحالي ممكن نهيں، آپ ﷺ سود كي ممانعت ، زكوة كي فرضيت اور ضرورت مندوں
كي مدد كے ذريعے ايك ايسا نظام تشكيل ديا جس سے سماجي مساوات اور معاشي استحكام يقني
بنے۔ آپ ﷺنے عدل و انصاف اور بھائي چارے كے اصولوں پر
زور ديتے هوئے معاشرے كو اتحاد ، همدردي، اور مساوات كي طرف راغب كيا، جو آج كے
دور ميں پيچيده اجتماعي ار معاشي مسائل كے حل كے لئے بھي مشعل راه هيں۔
۱۶۔ غیر مسلموں
کے لئے سیرت کامطالعہ۔ غلط فہمیوں کا ازالہ:
سيرت
طيبه كا مطالعه نه صرف مسلمانوں كے لئے بلكه غير مسلموں كے لئے بھي اهميت كا حامل
هے۔ اس لئے كه غير مسلموں
كے لئے سيرت نبوي ﷺ كامطالعه غلط فهميوں كے ازالے كا
ايك مؤثر ذريعه هے، اس لئےكه نبي كريم صلى
الله عليه و آله وسلم كي شخصيت اور ان ك تعليمات كو براه راست سمجھنے سے اسلام كي
حقيقي پيغام كو جاننے كا موقع ملتا هے ۔ سيرت طيبه ﷺ كو پڑھنے سے يه واضح هوتا هے كه
رسول الله صلي الله عليه و آله وسلم نے هميشه امن، محبت، اور رواداري كو فروغ ديا
اور هر انسان كے ساتھ انصاف اور احترام كا معامله كا۔ آپ نے مختلف مذاهب كے ماننے والوں
كے حقوق كو تسليم كيا اور ان كے ساتھ حسن سلوك كي تعليم دي۔ سيرت النبي ﷺ كے مطالعے سے غير مسلم يه جان
سكتے هيں كه اسلام نه تو شدت پسندي كي حمايت كرتا هے اور نه هي نفرت انگيزي كو
فروغ ديتا هے بلكه يه دين رحمت هے جو تمام انسانيت كي بھلائي كے لئے آيا هے، اس
طرح سيرت نبوي ﷺ سے آگاهي
غلط تصورات كو دور كرنے اور بين المذاهب هم آهنگي كو فروغ دينے ميں اهم كردار ادا
كرتي هے۔