علوم القرآن
تحرير: ابراهيم عبد الله يوگوي
علوم القرآن
ایک وسیع علم ہے ۔ اس علم کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ قرآن فہمی کا حصول ممکن ہے بلکہ
قرآن فہمی کی راہ میں حائل بہت سے رکاوٹوں کا ازالہ ہوتا ہے اور ان علوم میں مہارت
سے قرآن کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ علوم القرآن کے موضوع پر عربی اور اردو
میں بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہیں تاکہ مسلمانوں کے لئے قرآن فہمی کی راہ آسان ہو
جائے۔
بنیادی طور
پر علوم القرآن کے دو اصناف میں تقسیم کیا جاتا ہے جن کی مشمولات درج ذیل ہیں۔
۱۔
وہ علوم جو مسلمانوں نے قرآن فہمی کے لئے مرتب کئے ۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں
۱۔ جمع و تدوین قرآن ۲۔ علم رسوم خط قرآن ۳۔ نزول قرآن ۴۔ آیات اور سوتوں کی ترتیب
۵۔ مکی اور مدنی آیات اور سورتوں کی ترتیب اور خصوصیات کا علم ۶۔ اسباب نزول کا عل ۷۔ علم قرأت و تجوید ۸۔ اعجاز القرآن ۹۔ قصص القرآن ۱۰۔ ناسخ و منسوخ ۱۱۔ علم التفسیر ۱۲۔ المحکم و المتشابہ
۱۳۔ العام و الخاص ۱۴۔ المطلق و المقید ۱۵۔ علم غرائب القرآن یعنی قرآن کے مشکل الفاظ کے معانی کا علم ۱۶۔ علم اعراب القرآن یعنی عربی گرائمر صرف و نحو و علم البیان ۱۷۔ علم امثال القرآن ۱۸۔ ترجمۃ القرآن
۱۹۔ مضامین قرآن: یوں تو قرآن کے
بہت سارے مضامین ہیں مگر ان میں سے چند درج ذیل ہیں
توحید’
شرک’ تقوی’ رسالت و نبوت’ اطاعت رسول’ جہاد’ نماز’ زکوٰۃ ’ روزہ’ حج’ عدل و انصاف’
حرمت سود’ اخلاق حسنہ’ معاشیات’ آداب مجلس’ آداب نبوی’ آداب معاشرت’ حصول علم کی
ترغیب’ آفاق و انفس میں غور و فکر کی دعوت’ قصاص و دیت’ حدود اللہ کا نفاذ’ امر
بالمعروف نہی عن المنکر کا بیان’ امم سابقہ و ابنیاء سابقین کے واقعات وغیرہ
۲۔
وہ علوم جو قرآن کریم کی تعلیمات و اثرات کے تحت مرتب کئے ہوئے ان میں سے چند درج
ذیل ہیں۔
۱۔ علم التاریخ ۲۔
علم جغرافیہ ۳۔ علم سیر و سوانح ۴۔ علم الانساب ۵۔
علم ہیئت و فلکیات ۶۔
علم انفس ۷۔ علم کائنات
علوم پنجگانہ
اصول تفسیر
کے بیان میں امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے قرآنی مطالب اور علوم
کو پانچ علوم میں تقسیم کیا ہے۔
۱۔ علم الاحکام ۲۔ علم المخاصمۃ ۳۔ علم تذکیر بالاء اللہ ۴۔ علم تذکیر بایام اللہ ۵۔ علم تذکیر بالموت و ما بعد
الموت
علوم القرآن پر عربي اور اردو زبان ميں لكھي گئي چند مشهور تصنيفات:
1. مناهل العرفان في علوم القرآن از شيخ عبد العظيم زرقاني
2. البرھان في علوم القرآن از بدر
الدين زركشي
3. الاتقان في علوم القرآن از جلال الدين سيوطي
4. التبيان في علوم القرآن شيخ طاهر جزائري
5. مباحث في علوم القرآن صبحي صالح
6. مباحث في علوم القرآن مناع القطان
7. علوم القرآن ازمولاناتقي عثمان
8. علوم القرآن از محمد ادريس هاهشمي